یو این آئی
نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں 18 جون کو پی ایم کسان کے تحت 20 ہزار کروڑ روپے کی 17ویں قسط جاری کریں گے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا کی 17ویں قسط جاری کریں گے اور کرشی ساکھیوں کی شکل میں 30000 سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپوں کو سرٹیفکیٹ دینے کے لئے 18 جون کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ یہ پروگرام مرکزی وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود حکومت اتر پردیش کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ چوہان کے علاوہ اس پروگرام میں اتر پردیش کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور ریاستی حکومت کے وزراء سمیت کئی نامور شخصیات موجود ہوں گی۔ چوہان نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کے لیے زراعت سب سے اہم بنیاد ہے اور زراعت ہندوستانی معیشت کی بنیاد ہے۔ روزگار کے زیادہ تر مواقع زراعت کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ زراعت اور کسان ماضی میں بھی مودی کی اولین ترجیح رہے ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے اور اب بھی، عہدہ سنبھالنے کے بعد، وزیر اعظم نے سب سے پہلے کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط کے حوالے سے دستخط کیے۔ چوہان نے کہا کہ تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے پہلے پروگرام میں زیرانتظار پی ایم کسان کی 17 ویں قسط 20000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم9.26 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کسانوں کو وارانسی میں وزیر اعظم کے دفتر سے بٹن ایک کلک سے تقسیم کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ کسان سمان ندھی ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے جسے 24 فروری 2019 کو شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ استفادہ کنندگان کے رجسٹریشن اور تصدیق میں مکمل شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے، مرکزی حکومت نے پورے ملک میں 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو3.04 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی ہے اور اس کے ساتھ ہی استفادہ کنندگان کو منتقل کی گئی اسکیم کی رقم3.24 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوجائے گی۔