سرینگر//جموں و کشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی ( ایس ایل ایس اے) نے جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس بدر دُریز احمد ( پیٹرن اِن چیف جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی ) اور ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے جسٹس محمد یعقوب میر کی نگرانی میں پیرا لیگل والنٹرس کیلئے ایڈوانس تربیت اور کمنڈیشن سرمنی کا اہتمام کیا۔ایڈوانس تربیت یافتہ ٹی او ٹی اور کشمیر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسروں نے انجام دی۔تربیتی پروگرام کے بعد پی ایل ویز کے لئے کمنڈیشن تقریب کا اہتمام کیا گیا اور بہتر پی ایل ویز جن میں ریاست کے یونس اقبال نجار ،ٹی ایل ایس سی ٹنگمرگ، سرجیل بِن حسن ،ڈی ایل ایس اے گاندر بل، امیش کمار، ڈی ایل ایس اے بھدرواہ اور پی ایل ویز جنہیں سال2015 میں بہتر پی ایل بی ایوارڈ نارتھ زون کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ جنک سنگھ ،ڈی ایل ایس اے ریاسی، گُلشن آرا،ڈی ایل ایس اے سرینگر کی سال 2016 میںجسٹس بدیر دریز احمد چیف جسٹس آف جے اینڈ کے ہائی کورٹ( پیٹرن اِن چیف جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے)، جسٹس محمد یعقوب میر،(ا یگزیکٹو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی)، مسٹر جسٹس الوک ارادھے، جسٹس علی محمد ماگرے،چیئرمین ایچ سی ایل سی ایس سی اور جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم کے ہانجورہ نے عزت افزائی کی تھی۔تقریب کی کاروائی ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے آر این واتل نے انجام دی۔اس موقعہ پر رجسٹرار جنرل سنجے دھر، رجسٹرار ویجی لنس پُنیت گپتا، جواد احمد، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری عبدالرشید ملک،ڈائریکٹر جوڈیشل اکاڈمی محمد یوسف وانی، رجسٹرار جوڈیشل سرینگر وِنگ عبدل ناصر، سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی، جوائنٹ رجسٹرار فاروق احمد، سی پی سی شبیر ملک اور منصف سرینگر اُمیش شرما موجود تھے۔اس موقعہ پر چیف جسٹس نے2016 نیوز لیٹر’’ کوشش ‘‘کا اجراء کیا۔