دبئی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کا صحیح معنوں میں آدھے پی ایس ایل کے بعدپتہ چلے گا لیکن جس طرح سے ٹورنامنٹ کا بندوبست کیا گیا اس پر پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کو اپنے شیڈول کا پتہ تھا کہ کب ان کی پریکٹس ہے اور کب ان کا لنچ ہے اور یہ پاکستان کے لیے بہت اچھی ہے۔