سرینگر// پیپلز کانفرنس نے تنظیم نو کا عمل شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین نے سبھی سابق عہدے ختم کردیئے اور کلیدی عہدوں پر تقرریوں کومنظوری دے دی ۔ پارٹی بعد میں باضابطہ طور پر نیا درجہ وار ڈھانچوں کی تقرریاں کرے گی۔موجودہ تقرریاں آئندہ نئے درجہ وار ڈھانچے کا حصہ بنیں گی۔چیئرمین نے عبدالغنی وکیل کا نام سینئر نائب صدر جبکہ عمران رضا انصاری پارٹی کے جنرل سکریٹری ہوں گے۔ رشید محمود اور ایڈوکیٹ رشید لون کو پارٹی کے چیئرمین سجاد غنی لون کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔پارٹی نے چیئرمین کے ساتھ اپنی مواصلاتی ٹیم کو بھی مضبوط کیا ہے جس کے لئے جنید عظیم متوکو پارٹی کا ترجمان اعلیٰ اور عدنان اشرف میر کو ترجمان کے طور پر مقرر کیا گیاہے۔