Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پیپر لیک معاملہ | امتحانی نظام میں بہت خامیاں ہیں:راہل

Towseef
Last updated: July 22, 2024 10:57 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//پارلیمنٹ میں ایک بار پھر پیپر لیک کا معاملہ اٹھا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک دیکھ رہا ہے کہ امتحانی نظام میں بہت سی خامیاں ہیں۔ امتحانی نظام میں دھاندلی کی گئی ہے۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سب کی خامیاں شمار کرا دیں لیکن اپنی نہیں بتائیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر تعلیم سے میرا سوال ہے کہ آپ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کیا کر رہے ہیں؟لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ پیپر لیک ہونے کی بات صرف نیٹ کے تعلق سے نہیں کی جا رہی ہے بلکہ یہ تمام امتحانات کے بارے میں ہے۔ یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے۔ وزیر تعلیم سب کو خاطی مان رہے ہیں مگر خود کو نہیں۔ انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا کیا؟ راہل گاندھی کے اس بیان پر وزیر تعلیم غصے میں آگئے اور کہا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے پورے امتحانی نظام کو بیکار قرار دیا ہے جو افسوسناک ہے۔پارلیمنٹ میں نیٹ پیپر لیک پر ہوئی بحث کے دوران سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور قنوج کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ حکومت پیپر لیک کا ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔

متنازعہ سوال کے جواب پر آئی آئی ٹی دہلی کی رائے طلب

نئی دہلی/یو این آئی/سپریم کورٹ نے انڈر گریجویٹ سطح کے میڈیکل اور دیگر کورسز میں داخلے سے متعلق 5 مئی کو منعقدہ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ۔یو جی) 2024 کے ایک متنازعہ سوال کا جواب جاننے کے لئے دہلی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے ڈائریکٹر کو متعلقہ موضوع کے ماہرین کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے آئی آئی ٹی ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دیں جو متنازعہ سوال کا صحیح متبادل تلاش کرے اور منگل 23 جولائی کی دوپہر 12 بجے تک عدالت کے سامنے اپنی رائے پیش کرنے کا حکم پاس دیا۔بنچ نے نیٹ امتحان کے دوبارہ انعقاد کے حق میں اور اس کے خلاف گھنٹوں تک مختلف عرضی گزاروں کے کئی وکلاء کی دلیلیں سننے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔سماعت کے دوران بنچ نے نیٹ یو جی کے 5 مئی کو منعقدہ متنازعہ نیٹ یو جی امتحان کے سیٹ-ایس 3 کے فزکس حصے کے سوال نمبر 19 کے چار آپشنز میں سے دو کو درست جواب اعلان کرنے والی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے فیصلے پر کچھ عرضی گزاروں کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد یہ حکم دیا ۔بنچ کی صدارت کر رہے جسٹس چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنرل سے کہا کہ وہ فوری طور پر آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر کو عدالت کے اس حکم کے بارے میں مطلع کریں، تاکہ اس حکم کو تیزی سے نافذ کیا جا سکے۔سپریم کورٹ منگل کو بھی لاکھوں طلباء کے مستقبل سے متعلق اس معاملے کی سماعت جاری رکھے گی۔

اہم مسئلہ،بامعنی بحث ہونی چاہیے: برلا
یو این آئی
نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کو کہا کہ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی یو جی) پیپر لیک کا معاملہ بہت اہم ہے اور اس پر بامعنی بحث ہونی چاہئے برلا نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں کئی بار امتحانات کے سوالیہ پرچے لیک ہوئے ہیں اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ حکومت اس معاملے میں موصول ہونے والی بہترین تجاویز پر غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام امتحانات اور تعلیمی نظام پر سوال اٹھانا مناسب نہیں ہے، اس سے دنیا بھر میں ہندوستان کی شبیہ پر اثر پڑے گا۔ الزامات اور جوابی الزامات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ایسی تجاویز آئیں جو پورے ایوان کے لیے قابل قبول ہوں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایران نے اسرائیل پر داغے میزائل
تازہ ترین
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16 جون سے دو روزہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین
بھیمداسہ میں اچانک مکان کو لگی آگ
خطہ چناب
طوفانی بارشوں سے آیاگول بازار زیر آب | دکانوں ، زرعی اراضی کو پہنچا شدید نقصان
خطہ چناب

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

فاروق عبداللہ کی وزارت خارجہ سے ایران میں کشمیری طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل

June 13, 2025
برصغیر

کیلاش مانسروور یاترا | ہندوستان نے دوبارہ شروع کرنے پر چین کی ستائش کی

June 13, 2025
برصغیر

ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی

June 13, 2025
برصغیر

فضائیہ کے اپاچے ہیلی کاپٹرکی ایمرجنسی لینڈنگ | پٹھان کوٹ میں افرا تفری کا ماحول

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?