جموں// یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدراعجاز جان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی سے تعبیرکیاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔اعجازجان شیرکشمیربھون میں پارٹی کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدرنے مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرو لیم مصنو عات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے نتیجے میں آدمی کو مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مہنگا ئی کا بوجھ آدمی کے پہنچ سے باہر ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی عوام میںاضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس موقعہ پراعجازجان ودیگر لیڈران نے کہا کہ ملکی عوام میں اس وقت جو اضطراب پایا جارہا ہے ،وہ مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکے عوام بھی حکومت کی عوا م کش پالیسیوں کے باعث شدید ترین مشکلات ومسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ عوامی خواہشات کی کوئی پر واہ نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومتی اتحاد عوامی حامل کے مسائل پر غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کررہا ہے اور دونوں حکومتی پارٹیاں ایک پیج پر ہے ۔اس دوران میٹنگ سے روہت کیرنی ضلع صدرجموں ،راکیش شرما، ضلع صدرکٹھوعہ چوہدری ظفر، ضلع صدرپونچھ ایڈوکیٹ ضمیرقریشی،کوثرملک،دویندرکے مہتا، تجیندرسنگھ،جلال چودھری، رتیش کول، ساحل جموال، راجیش شرما، رنجوشرما، واحدکسانہ اورروہت جموال نے بھی خیالات کااظہارکیا۔