یو این آئی
سرینگر // ماہ رمضان کے مقد س ایام میں پانی کی عدم دستیا بی کے خلاف حبہ کدل میں خواتین نے سوموار کی صبح خالی مٹکے اور برتن لیکر جل شکتی محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔احتجاجی خواتین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پانی کی سپلائی جلد بحال کی جائے ۔احتجاجی خواتین نے بتایا کہ ماہ رمضان کے ان مقدس ایام میں بھی لوگوں کو پینے کاپانی میسر نہیںہے ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے کو ایک ماہ سے پانی سے محروم رکھا گیا ہے اور اس معاملے میں جل شکتی محکمہ لوگوں کی راحت رسانی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا لیکن کوئی کوئی سدباب نہیں ہوا ۔ خواتین نے سڑک پر کچھ وقت تک دھرنا دیا جس کے بعد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرایا جائے گاجس کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔ سی این آئی