کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لچھی پورہ ہندوارہ میں مقامی لوگوںنے جل شکتی محکممہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں ،انہوںنے الزام عائد کیاکہ انہیں کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کئی بار جل شکتی محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا گیالیکن تا حال محکمہ مقامی آ بادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہے اور آج مقامی آ بادی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئی ۔احتجاجی خواتین نے ہاتھو ں میں پانی کے خالی مٹکے لیکر راجوار ہندوارہ سڑک پر جل شکتی محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا جس کے نتیجے میں گا ڑیو ں کی نقل و حمل متا ثر ہوئی ۔مقامی لوگوںنے کہا کہ انہیں ندی نالو ں کا ناصاف پانی استعمال کرنے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔اس دوران تحصیل انتظامیہ اور پولیس وہا ں پہنچ گئی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات ضلع انتظامیہ کی نو ٹس میں لائے جائیں گے جس کے بعد وہ پُرامن طور منتشر ہوگئے۔