عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پینکاک سیلات ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ چمپئن شپ چوتھے مرحلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ، جو انڈور اسٹیڈیم کولگام میں منعقد کیا گیا ، جس کا افتتاح چوبیس اگست کو ڈپٹی کمشنر کولگام نے کیا تھا ، اس چمپئن شپ میں ضلع کے 200 سے زائد بائز و گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، اسکے علاوہ کافی تعداد میں شائقین کے علاوہ ضلع بھر کے کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس چمپین شپ کو منعقد کرنے کا مقصد کھیل سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا اور انہیں بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنے ہنر دکھانے کا موقعہ فراہم ہوسکے۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ایس ایچ او کولگام، سلات ایسوی ایشن جنرل سیکریٹری طارق احمد زرگر ، کولگام ایسوی ایشن سیکریٹری ڈاکٹر محمد اکبر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔