عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//گرینڈ ویریرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس نے 8ویں Silat Pencak چیمپئن شپ 2023-24 میں مختلف زمروں میں نو تمغے جیتے، جس نے جموں و کشمیر کے مختلف کلبوں اور اسکولوں کے 800 سے زیادہ کھلاڑیوں کو راغب کیا۔23 سے 25 ستمبر 2023 تک انڈور اسٹیڈیم سرینگر میں تین روزہ آٹھویں UT Pencak Silat چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام J&K کی Pencak Silat ایسوسی ایشن نے J&K اسپورٹس کونسل کے زیراہتمام کیا تھا۔گرینڈ ویریر کے کوچ عادل حسین خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’کشمیر میں منشیات کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لعنت کو روکنے کے لیے نوجوانوں کو جسمانی طور پر تندرست ہونا چاہیے اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے‘‘۔ رؤف احمد سکریٹری ایل پی اسکول اور گرینڈ ویریر اکیڈمی کے صدر نے رضوان مختار اور یعسوب کو آنے والے نیشنلز میں انتخاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گرینڈ واریٔرز ٹیم کی قیادت اکیڈمی کے انسٹرکٹر شاہد ہلال نے کی۔