رام بن// پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کے پی ایس امتحانات کے نتائج کا اعلی سطحی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے ان امتحانات کے نتائج میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا مبینہ الزام لگایا ہے،تاکہ جموں خطہ کے ذہین طلبا کا اعلیٰ سروسزسے محروم رکھا جائے۔منکوٹیہ کی قیادت میںحق انصاف یاترا بدھ وار کو رام بن پہنچ گئی ،جس دوران اُنہوں نے کئی مقامات بشمول موضع ہالہ، جگتی، نٹانہ، اور سنگلدان میں مختلف ریلیوں سے خطاب کیا ۔ان ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی چال کے تحت جے اینڈ کے ایڈمنسٹریٹو سروسز امتحانات میں بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔اُنہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ ا متحانی پرچوں میں خواہشمند اُمید واروں کے پرچوں میں غلطیاں کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جن اُمید واروں نے امتحانات پاس کی ہیں،اُنکو فیل قرار دیا گیا ہے،جسکی وجہ سے ذہین اُمیدواروں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔اُنہوںنے ا س پورا معاملہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ ذہین اُمیدواروں کے ساتھ انصاف ہو۔اُنہوںنے ریاست میں موجودہ بد امنی کے لئے مخلوط سرکار کو ذمہ وار قرار دیتے ہوئے اننت ناگ لوک۔سبھا ضمنی انتخاب منسوخ کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی ۔