شوپیان//بٹہ گنڈ کاپرن شوپیان میں25نومبر کو پیلٹ کا شکار بننے والی 19ماہ کی کمسن بچی حبا نثار کی آنکھوںکے علاج و معالجہ کیلئے ضلع انتظامیہ نے متاثرہ کنبے کو مالی امداد پیش کی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے کمسن بچی کے والدین کو ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ بچی کے علاج و معالجہ کیلئے انتظامیہ ہر سطح پر معاونت فراہم کرے گی تاکہ اس کی بینائی متاثر نہ ہو اور اس کا بہتر علاج ومعالجہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ بتایا کہ اگر مستقبل میں بھی انہیں کسی طرح کی کوئی مدد چاہیے تو ضلع انتظامیہ اور صوبائی انتظامیہ انکی پوری طرح مدد کریگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 2016میں سدھو شوپیان کی انشاء مشتاق، جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی ، کی آنکھوں میں پیلٹ داغے گئے تھے جو زندگی بھر کے لئے بینائی سے محروم ہوگئی ہے۔