Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پیر کی گلی:فطری خوبصورتی کا شاہکار انسانی بے حسی کا شکار سر سبز گھاس کے میدانوں میں پالی تھین، جنک فوڈ لفافے، کولڈرنک، پانی اور جوس کی خالی بوتلیں ہر جگہ موجود

Mir Ajaz
Last updated: July 19, 2024 12:48 am
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE

 اعجاز میر

سرینگر //پیر کی گلی ایک پرکشش قدرتی جگہ ہے جو سطح سمندر سے 1140فٹ بلندی پر پونچھ اور شوپیان کی سرحد پر واقع ہے۔ برف پوش چوٹیوں سے گھرا ہوا پیر مرگ (گھاس کا میدان)، ٹھنڈی ہوا اور قبائلی زندگی کا سٹائل پیر گلی سے شروع ہوتا ہے۔84 کلومیٹر طویل مغل روڑ پیر پنچال کے قلب سے گزرتی ہوئی پیر گلی سے گزرتا ہے۔ بفلیاز پونچھ سے 43 کلومیٹر دور اور شوپیان سے 41 کلومیٹر مغل روڈ کے کھلنے کے ساتھ ہی پیر گلی میں زبردست ہلچل شروع ہوتی ہے اور ساتھ ہی اس کے آس پاس کا قدرتی تفریحی مقام اور 7 جھیلوں کی خوبصورت وادی، پنج ترنی میدان، گرجن ڈھوک، ٹاٹا کٹی، چوٹی، چھتہ پانی،اونچے پہاڑاور ایڈونچر ٹورازم کے لیے مثالی ہیں۔مغل روڈ وادی کشمیر کے لیے ایک متبادل راستہ ہے اور اس نے دونوں اضلاع یعنی راجوری اور پونچھ کے لوگوں کے لیے وادی آنے کا فاصلہ کم کر دیا ہے۔ مغل روڈ پربفیاز سے شوپیان تک 84 کلومیٹر کا فاصلہ ہے، یہ بفلیاز، بہرام گلی، چندی مڑھ، ڈوگراں، پشانہ، چھتہ پانی، مانسر، پیر کی گلی جیسے قدرتی خوبصورت مقامات ہیں۔ اس سڑک پر سریمستان اور گرجان کے مشہور گھاس کے میدانوں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔پیر کی گلی وادی کشمیر اور پیر پنچال کی سرحد پر واقع ہے،یہ نہ صرف ایک خوبصورت اور دلکش سیاحتی مقام ہے بلکہ صوفی بزرگ شیخ احمد کریم ؒ کے نام سے مشہور مزار کے لیے بھی جانا جاتا ہے جنہوں نے اس مقام پر کچھ عرصہ قیام کیا تھا۔ اس مقام پر مزار کے محل وقوع کی وجہ سے ہزاروں مذہبی سیاح بھی یہاں آتے ہیں، جہاں ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے۔ پیر کی گلی نئی منزل کے طور پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

 

شوپیان سے پیر کی گلی تک مغل روڈ کا مکمل 43 کلومیٹر کا حصہ، مختلف سیاحتی مقامات پیش کرتا ہے، جیسے دبھجن ، ہیر پورہ، علی آباد سرائے، اور ڈونگی مارگ وغیرہ شامل ہیں۔ پونچھ کی طرف سے، چھتہ پانی تازہ ترین سیاحتی مقام ہے جو اپنے دریا، گلیشیئرز اور گھاس کے میدانوں کی وجہ سے سونمرگ کا مقابلہ کرتا ہے۔ چونکہ پیر کی گلی علاقے کو جنگلی حیات کی آماجگاہ قرار دیا گیا ہے، اس لیے سرکاری ایجنسیوں اور سیاحت سے متعلق دیگر نجی ایجنسیوں کو وہاں کوئی انفراسٹرکچر بنانے سے روک دیا گیا ہے۔تاہم، محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات اس راستے پر ایکو ٹورازم انفراسٹرکچر بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ وائلڈ لائف رینج آفیسر فاروق احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ”ان سیاحتی مقامات پر تمام مطلوبہ سہولیات پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا جارہاہے لیکن یہ پورا انفراسٹرکچر ماحول دوست ہوگا”۔انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی سمیت اس پورے علاقے میں کسی بھی قسم کی تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن یہاں آنے والے لوگوں کی سہولیات کیلئے عارضی طور پر کچھ خدمات میسر رکھنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پیر کی گلی میں دن بھر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اس خوبصورت جگہ کو دیکھنے کیلئے دوردراز علاقوں سے آتے ہیں۔یہاں وادی کشمیر اور پونچھ سے بھی لوگوں کی مسلسل آمد رہتی ہے ، لیکن یہاں مردوں یا خواتین کیلئے رفع حاجت کیلئے کوئی انتظام نہیں ہے۔بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے یہاں آنے والے ہزاروں لوگوں، خواتین و بچوں کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔اتنا ہی نہیں بلکہ یہاں آنے والے لوگ بھی ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہیں۔ہزاروں مرد، خواتین اور بچے یہاں آنے کے دوران اپنے ساتھ پالی تھین کے چھوٹے بیگ، استعمال شدہ کھانے پینے کی اشیاء کے لفافے، جوس کے ڈبے،کولڈرنگ اورپانی کی بوتلیں لاکر یہیں چھوڑ جاتے ہیں جس سے یہاں ماحولیات کا توازن بگڑنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔پیر کی گلی میں ضلع انتظامیہ نے کئی دکانداروں کو عارضی طور پر کام کرنے کی اجازت دی ہے لیکن دکاندار اس چیز کا غلط فائدہ اٹھا کر’ ڈسپوزیبل ‘ چیزیں فروخت کررہے ہیں ،اور یہ سارا فضلہ، پالی تھین، پلاسٹک، اور ہر طرح کی گندگی پیر کی گلی کی زینت بنتا جارہا ہے۔چونکہ محکمہ وائلڈ لائف کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے، لہٰذا دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ از خود ان استعمال شدہ اشیاء کیلئے ڈسٹ بن کا انتظام کریں اور واپسی پر شوپیان میں مخصوص ڈمپنگ سائٹ پر ڈال دیا کریںیا پھر وہیں پر اسے ہر روز جلایا کریں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔رینج آفیسر فاروق احمد، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی چارج سنبھالا ہے، اپنے سخت نظم و نسق کیلئے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی میں انکے محکمہ کی جانب سے کچھ باتھ روم بنائے گئے ہیں اور ایک شیلٹر شیڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے لیکن یہاں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے کیونکہ پانی کی کوئی سروس لائن نہیں آتی ہے جس کی وجہ سے صفائی رکھنی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں محکمہ جل جیون( واٹر ورکس) کو اس سلسلے میں تحریری طور پر آگاہ کیا گیاہے اور اس معاملے کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں بھی لایا گیاہے۔انکا کہنا ہے کہ یہاں پانی کا ایک ریزروائر بنایا جانا چاہیے تاکہ باتھ روموں کیلئے پانی کی دستیابی میسر رکھی جاسکے جس سے یہاں صفائی کو ممکن بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔پیر کی گلی میں جگہ جگہ پالی تھین، لفافے،ڈسپوزیبل چیزیں، ، پانی کی بوتلوں کی بہتات، کولڈرنک،جوس اور جنک فوڈ کے لفافے ڈالنے کے بارے میں رینج آفیسر نے کہا کہ دکانداروں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں، لیکن وہ ایسا نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وسیع العریض علاقے کے چپے چپے کو کھنگالنا انتہائی مشکل ہے لیکن پھر بھی وہ استعمال شدہ پالی تھین، لفافے، پانی کی بوتلیں، کولڈرنگ اور جوس کے ڈبوں کو اٹھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ یہاں بنیادی طور پر کسی بھی قسم کی دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہے لیکن لوگوں کے آسائش کیلئے ضلع انتظامیہ نے کچھ شرائط کیساتھ چند دکانداروں کو عارضی طور پر پالی تھین کے بغیر کھانے کی چیزیں فروخت کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اسکا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں پیر کی گلی میں عام لوگوں کی جانب سے ڈالے گئے کوڑا کرکٹ، پالی تھین اور دیگر فضلہ اور گندگی اٹھانے کی ایک مہم شروع کی جارہی ہے اور اسکے لئے مقامی سکولوں و کالجوں، سیول سو سائٹی ،سماجی کارکنوں، محکمہ ٹورازم، شوپیان میونسپل کونسل اورضلع انتظامیہ کا تعاون حاصل کرنیکی کوشش کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عوامی اہمیت کے مقامات کی لوگوں کو از خودرکھوالی کرنی چاہیے کیونکہ شہری ذمہ داری کا احساس کر کے ہم اپنے ماحولیات کو محفوظ کرنے میں اپنا رول ادا کرسکتے ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?