عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات کی طرف سے وسیع پیمانے پر برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی میں جمعہ کی سہ پہر سے جموں اور وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف و باراں اور میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوتی ر ہیں ۔ کپوارہ ضلع کے بالائی علاقوں میں پھر بارف باری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ نستہ ژھن گلی پر تازہ 1فٹ ،فرکیا ںگلی 9ابچ اور مژھل کی زیڈ گلی پر 1فٹ برف جمع ہوئی۔ چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن ،سرکلی مژحل کی سڑکیں دو بارہ بند ہو گئی ہیں ۔ان کو دوروز کے بعد گا ڑیو ں کی آمد ورفت کے لئے بحال کر دیا گیا تھا ۔ مژھل کے اندرونی علاقوں میں 4 اورکیرن میں 4انچ برف جمع ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 1 مارچ کی رات سے 2 مارچ کی رات تک شدت کی سرگرمی کے ساتھ 3مارچ تک مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بیشتر مقامات پر بڑے پیمانے پر درمیانی بارش یا برفباری کی توقع ہے۔”
اس مدت کے دوران کچھ مقامات پر خاص طور پر شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر اور جموں ڈویژن کے پیرپنجال رینج کے اونچائی تک بھاری سے بہت زیادہ برف باری ہو سکتی ہے۔موسمیاتی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 3 مارچ کی دوپہر تک درمیانے درجے سے بھاری بارش/برفباری متوقع ہے اور 2 مارچ کو اس کی سرگرمی عروج پر ہے۔”مذکورہ سسٹم جموں ڈویژن کے پیرپنجال رینج اور کشمیر ڈویژن(اننت ناگ-پہلگام، کولگام، سنتھن پاس، شوپیان-پیر کی گلی، سونمرگ-زوجیلا، بانڈی پورہ-رازدان پاس، گلمرگ اور کپواڑہ-سادھنا پاس) پر زیادہ اثر انداز ہوگاجبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں رام بن، ادھم پور اور ریاسی اضلاع میں بھاری یا درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ چند مقامات پر گرج چمک، بجلی گرنے یا تیز ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری ہوسکتی ہے،” ۔ادھرجمعہ کی صبح سے رام بن اور بانہال کے علاقوں میں بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی یکطرفہ آمدورفت پتھر گرنے کے اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر مجموعی طور بغیر کسی خلل کے جاری رہی۔ جمعہ کی صبح سے ہی وادی سے جموں کی طرف چھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں اور ٹرکوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ بانہال اور رام بن سیکٹر میں رک رک کر ہلکی بارشوں کا سلسلہ شام تک جاری تھا جبکہ دور پہاڑوں پر تازہ برفباری ہوئی ۔ بارشوں کی وجہ سے کشتواڑی پتھر شیر بی بی کے علاقے میں پتھروں کے گرنے کیوجہ سے شاہراہ پر مختصر وقت کیلئے ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر رہی تاہم بعد میں ٹریفک دوبارہ بحال کیا گیا۔ رامسو کے ہنگنی علاقے میں سڑک کے ایک حصے میں دراڑیں پڑیں ہیں جبکہ بارشوں کی وجہ سے شیر بی بی کے علاقے میں کشتواڑی پتھر سمیت چند ایک مقامات پر پتھر بھی گررہے تھے۔محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ جموں-بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر کشتواڑ ضلع کے پکی ہٹی میں بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ٹریفک کو روک دیا گیا۔
برفانی تودے
محکمہ آفات سماوی نے برفباری والے علاقوں میں رہنے والوں پر زور دیا کہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ” مٹی کے تودے گرنے اور پتھرگرنے کے امکانات زیادہ تر خطرناک علاقوں میں ہیں” ۔اس نے مزید کہا، “کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران تمام کاموں کو روک دیں۔”محکمہ نے جمعہ کو نو اضلاع کے لیے درمیانے درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی۔ ایک ترجمان نے کہا، “آئندہ 24 گھنٹوں میں بانڈی پورہ، گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ، ڈوڈا، کشتواڑ، پونچھ، رام بن، ریاسی اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔”