بارہمولہ//پیرنیا بونیار بارہمولہ میں منگل کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں لور جہلم پاور ہاوس کا ایک گودام مکمل طور پر خاکستر ہوگیا جس میں لاکھو ں رو پیہ مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق منگل کی صبح پیر نیا کے مقام پر پاور پروجیکٹ سے وابستہ ایک کالونی کے گودام میں آگ نمودار ہوئی جس کی زد میں نہ صرف گودام مکمل طور خاکستر ہوا بلکہ نزدیکی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔ اس دوران آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے ساتھ بارہمولہ سے فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے اہلکارجائے واقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا۔