پہلے مرحلے کی پولنگ ۔ 22 انفورسمنٹ ایجنسیوں کا اجلاس طلب

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات 2024 کا تقدس برقرار رکھنے کے لیے، چیف الیکٹورل آفیسر، پانڈورنگ کے پولے نے ہفتہ کو یہاں ریل ہیڈ کمپلیکس کے نرواچن بھون میں 22 انفورسمنٹ ایجنسیوں کی میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میںایجنسیوں کو انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کے بارے میں حساس بنایا گیا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ختم ہونے سے تقریباً 72 گھنٹے قبل ووٹروں کو لبھانے کیلئے منشیات، شراب اور نقدی سمیت ضبطی کی، فوری کارروائی پر زور دیا گیا۔پہلے مرحلے میں 18 ستمبر 2024 کو سات اضلاع کشمیر ڈویژن کے پلوامہ، شوپیان، کولگام اور اننت ناگ اور جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن کے 24 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔سخت نگرانی کو نافذ کرنے کے لیے، سی ای او نے ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ جموں اور سری نگر کے ہوائی اڈوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں۔ جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بین ریاستی چیک پوسٹوں اور سرحدی چیک پوسٹوں پر بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔سی ای او نے تمام مالیاتی اداروں بشمول ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)اور یو ٹی ایل بی سی کو بینکوں کے ذریعے مشکوک ڈیجیٹل لین دین پر کڑی نظر رکھنے کی اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مناسب کارروائی کے لیے اس طرح کے لین دین کو محکمہ انکم ٹیکس میں پیش کریں۔ سی ای او نے جموں و کشمیر کے محکمہ ایکسائز سے کہا کہ وہ بغیر لائسنس کے احاطے میں شراب کے ذخیرہ کرنے پر ایکسائز ایکٹ میں فراہم کردہ تمام پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔مزید برآں، محکمہ ایکسائز کو ڈرائی ڈے پر پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔سی ای او نے جموں و کشمیر کے محکمہ ایکسائز کو بھی ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی شراب بنانے والی فیکٹریوں کا پتہ لگانے کے لیے خصوصی مہم چلائیں۔افیون اور بھنگ کی کاشت کو روکنے کے لیے محکمہ ایکسائز سے کہا گیا کہ وہ جموں و کشمیر UT کے ہاٹ سپاٹ گائوں کے لمبرداروں اور چوکیداروں کی خدمات کو بروئے کار لائے۔