اننت ناگ // اینٹی کرپشن بیورو نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو انجینئر کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔ اے سی بی کے مطابق ایک ٹھیکیدار نے امرناتھ گھپا راستے پر چندن واڑی سے پشوٹاپ تک 3 کلو میٹر لمبا ٹریک تعمیر کیا جس پر 8 لاکھ 44 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔مذکورہ کام کی بل پاس کرنے کیلئے ایگزیکٹیو انجینئرٹھیکیدار سے 20 ہزار روپے رشوت کا تقاضا کررہا تھا اور پہلی قسط کے طور پر 10 ہزار روپے دینے تھے۔اس ضمن میں شکایت کنندہ نے اینٹی کرپشن بیورو کے پاس شکایت درج کی اور شکایت ملنے کے بعد اس ضإن میں کیس درج کرلیا تھا اور بیورو نے ایک کامیاب جال بچھایا جس کے دوران ایگزیکٹو انجینئر مظفر احمد دادا کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت ایگزیکٹو آفیسر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔