عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چارٹرڈ اکائونٹنٹس کے اعلیٰ ادارے، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف انڈیا (ICAI)نے اپنی 445ویں کونسل میٹنگ میںکشمیر کی معاشی ترقی کیلئے ICAIکے عزم کا اظہار کیا۔موصولہ بیان کے مطابق ICAIکے 40سے زائد وفود اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ پہلگام پہنچے جہاںوزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی ایک اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی پہلگام آمد کو ’حوصلہ افزا پیغام‘قرار دیا۔معاشی ترقی کیلئے اہم اعلانات کرتے ہوئے آئی سی اے آئی کے صدر چرن جیت سنگھ نندا نے کہا’’آئی سی اے آجموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے اس خطے میں آ کر ایک پیغام دیا ہے کہ ہم نہ صرف مالی ماہرین ہیں بلکہ قوم کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں‘‘۔