Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: پہلگام میں اب ٹولپ کھلیں گے: محبوبہ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » پہلگام میں اب ٹولپ کھلیں گے: محبوبہ
کشمیر

پہلگام میں اب ٹولپ کھلیں گے: محبوبہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں ٹولپ پھول کاشت کئے جارہے ہیں علاوہ ازیں وہاں چھوٹے چڑیا گھر کو وسعت دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ انسٹی چیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ کی طرف سے پہلگام میں ایک شاخ بھی قائم کی جائے گی۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقدہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ایک میٹنگ کے دوران دی گئی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ محکمہ پھولبانی نے تجرباتی بنیادوں پر مشہور سیاحتی مقام میں ٹولپ گھٹلیاں اُگانا شروع کی ہے اور توقع ہے کہ وہاں عنقریب ہی ٹولپ کِھل آئیں گے ۔ اس جگہ کی جاذبیت کو بڑھاوا دینے کے لئے گلاب کے 200اقسام پر مشتمل ایک روز گارڈن بھی قائم کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ینر میں 60کنال اراضی پر محیط ایک پارک قائم کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے حصول اراضی سے متعلق دستاویزات متعلقہ محکموں کو بھیج دئیے گئے ہیں۔اس موقعہ پر مزید بتایاگیا کہ پہلگام میں موجود چھوٹے چڑیا گھر کو وائلڈ لائف محکمہ کی طرف سے وسعت دی جارہی ہے جس کے لئے کیمپا کے تحت رقومات بھی مختص رکھے گئے ہیں۔اس چڑیا گھر کی بدولت سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس مقام کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے پہلگام میں انسٹی چیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی کی طرف سے ایک کیمپ آفس کھولے جانے کی بھی ہدایت دی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پہلگام ماسٹر پلان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ منصوبے کی خلاف ورزی نہ ہو۔ انہوںنے اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جانی چاہئے۔محبوبہ مفتی نے نیا ہسپتال اورٹی آر سی قائم کرنے کے علاوہ پہلگام کی زیر زمین کیبلنگ کرنے کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ کو جانکاری دی گئی کہ لانگن بل میں لیدرو گاﺅں میں نیا ہسپتال قائم کرنے کے لئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوںنے ہدایت دی کہ گالف کورس کی اعلیٰ معیار کے مطابق دیکھ ریکھ یقینی بنائی جانی چاہئے اور اس مقصد کے لئے لازمی مشینری بھی حاصل کی جانی چاہئے۔انہوںنے گالف کورس میں 85 کیچ بیسنز کو فوری طور سے بحال کرنے کی بھی ہدایت دی۔وزیرا علیٰ نے وائیلڈ لائف اور جنگلات محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پہلے سے رہائشی پذیر لوگوں کو اپنی تعمیرات نئے سرے سے تعمیر کرنے کے لئے اجازت نامے حاصل کے عمل کو معقو ل اور آسان بنائےں ۔ انہوں نے قصبے کی بڑی اور چھوٹی سڑکوں پر تار کول بچھا نے کے علاوہ اہم مقامات پر سٹریٹ لائیٹس نصب کرنے کی بھی ہدایات دیں۔محبوبہ مفتی نے محکمہ سیاحت کو بھی ہدایت دی کہ وہ پہلگام میں پورے سال کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک کیلنڈر تیار کرنے کے علاوہ وہاں سرمائی سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر ایک سنو فیسٹول کا بھی انعقاد کیا جاناچاہئے۔اس دوران وزیرا علیٰ کو پہلگام میں ایک ایس ٹی پی قائم کرنے ، عشمقام اور پہلگام میں شاپنگ کمپلیکس اور کئی دیگر معاملات پر ہو رہی پیش رفت کے بارے بھی جانکاری دی گئی۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

کشمیر

لسانی تنوع ترقی کی کلید

September 19, 2025
کشمیر

بارشوں اورسیلاب سے دھان فصل کونقصان

September 19, 2025
کشمیر

عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین

September 19, 2025
کشمیر

۔1996 میں پلوامہ میں دوہرے قتل کا معاملہ

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?