عارف بلوچ
اننت ناگ //اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اس ماہ کے شروع میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے، جس میں ایک سیاح جوڑا زخمی ہوا تھا، کے الزام میں دو ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس، 33آرآر اور سی آرپی ایف ک96ویں بٹالین کے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ سیکورٹی فورسز نے ملسو سیر اننت ناگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ماروتی بلیریو کارزیر نمبرJK03H-6537کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران چینی ساخت کا ایک پستول، ایک میگزین، 8پستول کے راؤنڈ، چینی ساخت کاایک ہینڈ گرینیڈ اور اے کے 47کے 120، راؤنڈز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ معاونین کی شناخت34سالہ وسیم احمدولد عبدالغنی شاہ ساکن پیٹھ نمبل مٹن اور24سالہ محمدعدنان ولدغلام محمدبیگ ساکن ایس کے کالونی پی پی جنرل بس اسٹینڈاننت ناگ کے بطورہوئی ہے۔18 مئی کو راجستھان کے جے پور کے ایک سیاح جوڑے کو پہلگام میں ملی ٹینٹوں نے گولی مار دی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی زخمی ہوئے جن کا بعد میں بادامی باغ فوجی ہسپتال میں علاج و معالجہ چل رہا تھا۔