نئی دہلی//ملک میں سال18,2017 کے دوران باغبانی فصلوں کی تقریباً 30.68 کروڑ ٹن پیداوار کا تخمینہ ہے جو غذائی اجناس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس دوران سبزیوں میں کثرت سے استعمال ہونے والے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار میں کمی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔وزارت زراعت نے باغبانی فصلوں کی پیداوار کے سلسلے میں آج یہاں جاری تیسرے پیشگی تخمینہ میں کہا کہ پھل اور سبزیوں کی یہ پیداوار اس سے پہلے سال کے مقابلے میں 2.05 فیصد زیادہ رہے گی۔ پھل کی پیداوار کا تخمینہ 9.77 کروڑ ٹن ہے اور سبزیوں کی پیداوار 17.97 کروڑ ٹن ہونے کا تخمینہ ہے۔ سال 17۔ 2016 کے مقابلے میں پھل کی پیداوار 4.5 فیصد زیادہ ہونے کی امید ہے جبکہ سبزیوں کی پیداوار میں یہ اضافہ صرف ایک فیصد ہونے کا اندازہ ہے۔آلو کی پیداوار 4.85 کروڑ ٹن کا تخمینہ ہے، جو 2016 ء میں 4.86 کروڑ ٹن تھا۔ پیاز کی پیداوار میں گراوٹ آنے کی اندیشہ ہے اور اس کی پیدوار 2.20 کروڑ ٹن رہنے کی امید ہے۔ 2016-17کے دوران پیاز کی پیداوار 2.24 کروڑ ٹن ہوئی تھی۔2017.18 میں تقریبا 1.94 کروڑ ٹماٹر کی پیداوار کا اندازہ ہے، جو پہلے 2.07 کروڑ ٹن تھی۔