کنگن/ /بادام پورہ گا ندر بل میں اس وقت صف ما تم بچھ گئی جب پیشے کے لحا ظ سے پرائیویٹ سکول استا نی نا لہ سندھ میں غرق آ ب ہوگئی ۔نعش کو نالہ سندھ سے نکا لنے کیلئے پولیس نے مقا می لوگوں کے ہمراہ کاروا ئی شروع کر دی،تاہم شام دیر گئے تک مذکورہ استانی کی لاش برآمد نہیں کی گئی۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطا بق بدھ کو گگن گیر سونہ مرگ کے علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سٹار لینڈ سکنڈری اسکول بادام پورہ گاندربل میں خد مات انجام دینے والی 25سا لہ استا نی پانی پینے کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نا لہ سندھ میں جاگری ۔ مذکورہ استانی کے لواحقین نے بعد دوپہر سرینگر لہہ شاہراہ کے گگن گیر کے مقام پر ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمد رفت بند کردی ۔لواحقین کا الزام تھا کہ جائے واردات پر ضلع انتظامیہ کا کوئی بھی افسر نہیں پہنچا ۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سے لیکر شام سات بجے تک ایس ایچ او گنڈ اپنے عملے کے ساتھ یہاں پر موجود رہا اور ضلع انتظامیہ کا کوئی بھی آفیسر جائے وقوع پر نہیں پہنچا ۔بعد میں ایس ایچ او گنڈ نے احتجاجیوں کو سمجھا بجھاکر احتجاجی دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کیا۔ سٹار لینڈ سکول کے ایک استاد ظہور احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بادام پورہ گاندربل کے سٹار لینڈ پرا ئیویٹ اسکول کے اساتذہ سیرو تفریح کیلئے سونہ مرگ جارہے تھے کہ اس دوران 25سالہ استا نی کلثومہ رشید دختر عبد الرشید بٹ احسان ریزاٹس پارک گگن گیر کے نزدیک نالہ سندھ کے کنارے پر پانی پی رہی تھی جہاں اس کا توا زن بگڑ گیا اور پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نا لہ سندھ میں جاگری اور پا نی کاریلہ دوشیزہ کو اپنے ساتھ بہا کرلے گیا ۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ اپنے عملے کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور مذکورہ استا نی کی نعش کو نا لہ سندھ سے نکا لنے کیلئے کاروا ئی شروع کر دی ۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سید عارف بخاری نے اسکولی عملے کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ سٹار لینڈ سیکنڈری اسکول کاتد ریسی عملہ سو نہ مرگ کی طرف سیرو تفریح کیلئے جا رہا تھا کہ اس دوران گگن گیر کے مقام پر احسان ریزاٹس پارک کے نز دیک کلثو مہ رشید نا می سکول مالک کی بیٹی جو اسی اسکول میں بحیثیت استا نی اپنی خد مات انجام دے رہی تھی پانی پینے کے دوران اپنا توازن بگڑ جانے سے نالہ سندھ میں جارگری اور اس کی نعش باز یاب کرنے کیلئے کاروا ئی شروع کردی گئی ۔ادھرمذ کورہ 25سالہ دو شیزہ کے غرق آ ب ہو نے کی خبر جب اس کے آ با ئی علاقے بادام پورہ علاقے میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ ادھر ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار نے مذکورہ استانی کے غرقآب ہونے پر اس کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ گاندربل پر زور دیا کہ وہ مذکورہ استانی کی بازیابی کے لئے اقدامات اُٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل کے ساتھ معاملہ اُٹھایا ہے جس میں انہوں نے ان سے استدعا کی کہ وہ غرقآب دوشیزہ کو برآمد کرنے میں سرعت لائے ۔