کشتواڑ// سابق وزیر مملکت برائے ہوم وایم ایل سی سجاد احمد کچلو نے ایک ہزار میگا واٹ کے پکل ڈول پاور پروجیکٹ میں دچھن کے مقامی بے روزگار نوجوان کو روزگار فراہم کرنے کاحکومت سے مطالبہ کیاہے۔ سرکاری راشن گھاٹوں پرراشن کی عدم دستیابی پر کچلو نے تشویش کااظہارکیا۔ سجاداحمد ان دنوں علاقہ دچھن کے دورہ پر ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہان پروجیکٹوں کی تعمیرمیں جن لوگوں کی زمینیں آئی ہیں انہیں کبھی ترجیحاتی بنیادوں پر روزگار فراہم کیاجاناچاہئے ۔اس دورے کے دوران سجاد کچلو کے ساتھ متعدد عوامی وفود نے ملاقات کی اوراس انوہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں سرکاری راشن گھاٹوں پر راشن کی عدم دستیابی ، طبی اداروں میں عملے اور دوائیوں کی کمی، ایم جی نریگا کی اجرتوں کی ادائیگی میں تاخیر ، سرکاری سکولوں کی کمی، ایم جی نریگا کی اجرتوں کی ادائیگی میںتاخیر ، سرکاری سکولوںمیں تعلیمی سہولیات کا فقدان شامل ہے ۔ لوگوں نے سجاد کچلو سے کہاکہ پکل ڈول پاور پروجیکٹ کے لئے برائے نام قیمت پر زمین حاصل کی گئی ہیں اس لئے ان زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ سجاد کچلو نے ان وفود کو غور سے سنا اور پیش کئے گئے مسائل کو متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اٹھا کرحل کرنے کا یقین دلایا ۔