بارہمولہ // لگاتار بارشوں کی وجہ سے پٹن کے کئی علاقوں میں رہائشی مکانوں میں پانی داخل ہونے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں کئی کنبے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائدکیاہے کہ پٹن کے رنجی ، ترکول بل اور گوشہ بک علاقوں میں مسلسل بارشوں سے پانی رہائشی مکانوں میں داخل ہوگیا ہے تاہم ابھی تک ان کے علاقہ میں انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار نہیں پہنچا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ دودنوں سے اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی طرف آنے والی سڑک پرپانی بھرآیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کویشانیوں کا سامنا ہے ۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے علیٰ آفیسران کو مطلع کیا کہ ان رہائشی علاقوں سے فوری طور پر پانی نکالنے کیلئے انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔