بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میں جاری پٹن کرکٹ پریمئر لیگ کادوسرا میچ منگل کو میڈیا ٹائگرس اور پٹن لیونس کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ پٹن لیونس نے ٹاس جیت کر میڈیا ٹائیگرس کو بلے بازی کی دعوت دی اور ٹیم نے بیس اوورمیں 169 رن اسکو ر کا ہدف دیا ۔جس کے جواب میں پٹن لیونس نے بھی اچھی بلے بازی کرتے ہوئے 160 رن کا اسکور کیا ۔تاہم ٹیم کو9رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ میڈیا ٹائیگرس کی طرف سے عمران اشرف نے 63 رن اسکور کرکے مین آف دی میچ حاصل کیا ۔اس موقع پر کئی سینئر صحافیوں کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔