سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں منگل کو ایک غیر مقامی شخص کی لاش سڑک کے کنارے بر آمد کی گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا گیاجس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے فارنسیک ٹیم کو طلب کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
پولیس لاش کی شناخت کیلئے بھی کوشاں ہے۔