بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن میں تاجروں اور مقامی لوگوں نے سوموار کو محکمہ بجلی کے خلاف مین چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جس کے نتیجے میں کچھ دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ۔احتجاجی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ پٹن اور آس پاس علاقے گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقامی اآبادی کو سحری و افطار کے ایام کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔ احتجاجی لوگو ں کا کہنا تھاکہ وہ بجلی کی عدم دستیابی سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں محکمہ کی طرف سے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ اس دوران تحصیلد دارپٹن صلاح الدین جائے واقع پر پہنچے اور دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو یقین دلایا کہ علاقے میں جلد سے جلد بجلی سپلائی میں بہتری لائی جائے گی ۔جس کے بعد مظاہرین پُرامن طور منتشر ہوئے ۔