نئی دہلی//ملک میں پٹرول کی قیمت میں اتوا رکو 17 پیسے اور ڈیزل پردس پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول 17پیسے بڑھ کر 82.61روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت گزشتہ چار دنوں میں مستحکم رہنے کے بعد آج دس پیسے بڑھ گئی اور دہلی میں ڈیزل 73.97روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 17پیسے مہنگا ہوکر 90روپے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 89.97ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 78.53روپے فی لیٹر رہی۔یو این آئی ۔