پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف انوکھا احتجاج

ممبئی // مہاراشٹر کے بیڑ ضلع کی ایک خاتون نے پٹرول ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک انوکھا مظاہرہ کیا۔ اپنے گھر سے گھوڑے پر بیٹھ کر وہ بیڑ ضلع کورٹ پہنچی۔ یہ خاتون جس کا نام ہیما بدھ ہے، پیشے سے ایک وکیل ہے اور اس کے اس احتجاج کے بعد ضلع میں یہ بحث کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ہیما نے اس احتجاج کے بارے میں کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج اس طرح گھوڑے پر بیٹھ کر مہاراشٹرا میں اچھے دن لائے ہیں۔ اب مرکزی حکومت کو بھی گھوڑے پر بیٹھنا پڑے گا تب ہی اچھے دن آئیں گے۔