عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
کیف//حکام نے بتایا ہے کہ روس کے جنوبی علاقے چیچنیا میں ایک گیس اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔روس کی ہنگامی وزارت نے کہا کہ گیس ٹینک میں دھماکے سے گروزنی علاقہ کے سروس اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے سات فائر انجن اور 35 فائر فائٹرز تعینات کیے گئے تھے ، اب تک بجھا دی گئی ہے ۔چیچنیا کے مرکزی شہر گروزنی میں ایک پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ روس وزارت ایمرجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس واقعے میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ آگ بجھا دی گئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ پیٹرول اسٹیشن گروزنی کے محمد علی ایونیو پر واقع ہے جو چیچن دارالحکومت کے مرکز کے قریب ہے ۔