نئی دہلی، 10 اپریل//ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے اتوار کے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کرنے سے مسلسل چوتھے دنایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہیں۔اس کے ساتھ ہی چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔(یو این آئی)