پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

مینڈھر //خطہ پیر پنچال کے معززین نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئی کمی کے بعد اب مسافر گاڑیوں کے کرائے میںبھی کمی کی جائے تاکہ غریبوں کو مدد مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے دیوالی کے موقعہ پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو تحفہ دینے کی کوشش کی ہے تاہم زمینی سطح تک غریبوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مسافر گاڑیوں کے کرایہ میں بھی کمی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ خطہ پیر پنچال کے مختلف راستوں و مسافر گاڑیوں کے روٹوں پر اضافہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے تاہم ٹریفک حکام کی جانب سے اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ کا چاہئے کہ وہ مسافر کرایہ میں کمی کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرئے ۔غور طلب ہے کہ کووڈکے دوران مسافروں گاڑیوں میں جہاں مسافروں کی تعداد میں کمی کی گئی تھی وہائیں مسافر کرایہ میں اضافہ کردیاگیا تھا لیکن حالات معمول پر آنے کے بعد بھی متعدد مسافر گاڑیاں اُسی کرایہ پر چلائی جارہی ہیں تاہم دیوالی کے موقعہ پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ اب مسافر کرایہ میں کمی کرنے کی ما نگیں کی جارہی ہیں ۔خطہ پیر پنچال کے متعدد علاقوں سے مسافروں و معززین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مسافر کرایہ میں کمی کی جائے تاکہ غریبوں کی مشکل کم ہو سکے ۔