نئی دہلی (یواین آئی) بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی نے اتوار کوپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 دن کے بعد گھریلو مارکیٹ میں اس کی قیمتوں پر بریک لگادی۔ ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔گذشتہ روز دارالحکومت دہلی میں پٹرول 39 پیسے کے اضافے سے 90.58 روپیاور ڈیزل 37 پیسے کیاضافے سے 80.97 روپے فی لیٹر پر آگئے۔آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔دارالحکومت دہلی میں پٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 37 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر شہر میں اونچی سطح پرہیں۔ کچھ شہروں میں تو یہ 100 روپے کی سطح کو بھی عبور کرچکا ہے۔