کپوارہ// کپوارہ میں ٹرانسپورٹرو ں نے پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ کے خلاف سوموارکو مکمل ہڑتا ل کی جس کی وجہ سے کا روباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ۔ٹرانسپورٹرو ں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے با جود کرایہ کے بجائے ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے خسارے سے دوچار ہیں اور بار بار پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے ان کی کمر تو ڈ کررکھدی ہے ۔کپوارہ میں ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد شفیع میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے اس بات کو لیکر آج کی ہڑتال کی کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے باجود بھی حکومت نے ان کے مطالبات پورے نہیں کئے ۔انہو ں نے کہا کہ جمو ں و کشمیر سرکار نے انہیں کئی بار یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے لیکن اس کے باجود بھی ایسا نہیں کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرو ں نے متعدد بار مسافرو ں کے کرایہ میں اضافہ کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام کو یاداشتیں پیش کیں کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ۔کپوارہ میں مسافر گا ڑیو ں کی ہڑتال کی وجہ سے کاروبار ی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں ہیں اور سڑکو ں پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور غائب رہا ۔