رام بن //رام بن میں ایک شخض کی پُر اسرار موت واقع ہوئی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق منگل کی صُبح کو ایچ سی سی کیمپ کوارٹرمیس سیری،رام بن کے ایک باورچی کی مشتبہ حالات میں موت کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعش کو ضلع ہسپتال رام بن قانونی لوازمات اور پوسٹ مارٹم پُر کرنے کے لئے منتقل کیا ۔متوفی کی شناخت جش پال عمر 45سال ولد سرداری لعل ساکنہ مئیان سیری تحصیل رام بن کے بطور ہوئی ہے۔نعش کاپوسٹ مارٹم اور قانونی لوازمات پُر کرنے کے بعد وارثوں کے سپرد کی گئی ہے ۔موت کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے پولیس اسٹیشن رام بن میں ایک کیس زیر دفعہ 174 ۔آر پی سی درج کیا گیاہے۔
؎