حسین محتشم
پونچھ// جسپریت کور دختر بینت سنگھ سکنہ دیگوار ضلع پونچھ کی ایک باصلاحیت اور سرشار ہاکی کھلاڑی ہیں جو بابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب پونچھ سے تعلق رکھتی ہیں،کو باوقار 14 ویں ہاکی انڈیا سب جونیئر مین نیشنل چمپئن شپ ہیں کے لئے امپائر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ جسپریت کور 14ویں ہاکی انڈیا سب جونیئر مین نیشنل چمپئن شپ میں امپائر کے طور پر مقرر ہونے والی مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ایمپائر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔بتا دیں کہ چنڈی گڑھ میں 23 ستمبر سے 3 اکتوبر 2024 تک شیڈول، یہ ٹورنامنٹ ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے ہاکی کے بہترین ٹیلنٹ کا مشاہدہ کرے گا۔ جسپریت کا بطور امپائر انتخاب ان کی غیر معمولی مہارت، محنت اور کھیل کے لئے لگن کا ثبوت ہے۔ ہاکی جموں و کشمیر ہاکی کی دنیا میں مسلسل ترقی کر رہی ہے، اور جسپریت کی کامیابی اس کی پرورش اور فروغ کے لئے ایسوسی ایشن کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔