پونچھ// سماجی شخصیت پروفیسر شمیم احمد بانڈے کی جانب سے پونچھ کے متعدد دیہاتوں میں شجر کاری کا آغاز کیا گیاہے۔جمعہ کو اس سلسلے میں انہوں نے منگناڑ گائوں میں شجر کاری کی۔اس موقع پر شجر کاری کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے پروفیسر شمیم بانڈے سبز سونے کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔منگناڑگائوں میں شجر کاری کرتے ہوئے متعدد پودے لگائے گئے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے پروفیسر شمیم احمدبانڈے نے کہا کہ پیڑ پودے ماحولیات کیلئے بہت اہم ہیں اس لئے ہر شہری کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ماحو ل کو سازگاربنا ئے رکھنے کیلئے کم از کم دو پودے ہرسال لگائے۔انہوں نے کہا کہ وہ پودے لگانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور دوسروں کو بھی یہی پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنی حلال کمائی میں سے کچھ خرچ کر کے ضرور شجر کاری کریں۔