حسین محتشم
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والیبابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب پونچھ کے تین کھلاڑی رکشت شرما، شعیب مغل اور جمیل احمد چنئی میں ہونے والے 13ویں ہاکی انڈیا سینئر نیشنل کیلئے منتخب ہوئے۔ ان کھلاڑیوں کے منتخب ہونے پر پونچھ ہاکی شایقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔سماجی کارکن ترن پریت سنگھ نے کہا ہے کہ پونچھ کے لئے ایک فخر کی بات ہے کہ اس دور دراز علاقہ سے تین نوجوان قومی سطح کے مقابلوں کے لئے چنے گئے۔انہوں نے کہا وہ تینوں کھلاڑیوں ان کے والدین اور کوچز کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ خصوصی شکریہ ہاکی جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کا ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے جموں کشمیر کے کھلاڑیوںکو اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ مل رہا ہے۔