پونچھ کے بنوت گائوں میں حادثہ | موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے بنوت گائوں میں ایک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔اس ضمن میں ملی جانکاری کے مطابق ایک فوجی اہلکار جو اپنے گھر چھٹیوں گزار رہا تھا منگلوار کی صبح اپنے گھر کے قریب ہی اس کا موٹر سائیکل قابو سے باہر ہو کر حادثہ کا شکار ہوا جس کے بعد ہ شخص شدید زخمی ہوا اسے مقامی لوگوں نے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ موٹر سائیکل سوار کی شناخت محمد افضل ولد محمد اسلم کے طور پر ہوئی ہے۔ضلع ہسپتال پونچھ میں قانونی لوازمات مکمل کئے جانے کے بعد لعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد اس کی آبائی قبرستان میں تدفین ہوئی۔اس دوران پورے علاقہ میں ماتم کا ماحول ہے۔