سرینگر/ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر سوموار کو بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان تازہ فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک کمسن بچی جاں بحق، جبکہ پانچ فورسز اہلکار اور پانچ شہری زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت اور پاکستان کی افواج نے کنٹرول لائن پر کرشنا گھاٹی،منکوٹ اور دیگر علاقوں میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ۔
ضلع کمشنر پونچھ نے کمسن بچی کے جاں بحق اور پانچ دیگر شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں چار بی ایس ایف اہلکار اور ایک فوجی شامل ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری آج صبح سے جاری ہے۔