حسین محتشم
پونچھ//ڈگری کالج پونچھ کے صدر دروازہ( مین گیٹ) کے سامنے غیر قانونی پارکنگ کی جگہ بن گیا ہے جس کے نتیجے میں عام آدمی کو صبح سے شام تک شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مذکورہ علاقے میں غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے ہر ایک کے لئے آزادانہ نقل و حرکت کرنا مشکل ہے۔شہریوں کے مطابق چند لوگوں کی ناپختگی سب پر بھاری ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا امید ہے کہ پونچھ پولیس اس معاملے کا نوٹس لے گی اور عوام کی سہولت کے لئے گیٹ کے سامنے کی جگہ خالی کرنے کے لئے وہاں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرے گی۔انہوں نے کہا بعض لوگوں کے اس روزمرہ کے غیر قانونی عمل نے علاقہ مکینوں کو روز بروز مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔