حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں فوج کی جانب سے پونچھ پریمیر لیگ-2022 (PPL-2022) کا انعقاد پونچھ کے بی ڈی ای پریتم اسٹیڈیم میں کیاگیا۔ اس سلسلہ میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فوج کے اعلی افسران سیاسی و سماجی کارکنان اور ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی ضلع پونچھ کی کل آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 11 سے 19 مئی 2022 تک کھیلا جائے گا۔ لیگ کے میچز 11 سے 16 مئی 2022 تک کھیلے جائیں گے اور ٹاپ چار ٹیمیں 17 مئی 2022 کو سیمی فائنل کھیلیں گی۔ فائنل پونچھ پریمیئر لیگ 19 مئی 2022 کو کھیلا جائے گا۔ فوج کے اعلی افسران نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں سے کرکٹ میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور انہیں ریاستی اور قومی سطح پر کھیلنے کا موقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ اسپنر ں شامل سب سے بہترین کھلاڑیوں کو پونچھ کی ٹیم میں منتخب کیا جائے گا جو جون 2022 میں اکھنور میں وائٹ نائٹ پریمیئر لیگ-2022 میں شرکت کریں گے،جہاں جموں ریجن کے مختلف اضلاع سے کل دس ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔