حسین محتشم
پونچھ//خاتم الانبیاء لائبریری پونچھ کی جانب سے انجمن جعفریہ پونچھ کی زیر نگرانی سالانہ یوم علیؑ 2025کے تحت دو روزہ تقریبات کا اتوار کوآغاز ہوا۔تقریب کے پہلے روز امام بارگاہ عالیہ پونچھ میں صبح ساڑھے دس بجے بچوں میں پینٹنگ مقابلے ہوئے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ضلع بھر کے بچوں نے حصہ لے کر خوبصورت تصاویر بنائی۔اس مقابلے میں مختلف ایج گروپس میں مقابلے منعقد کئے گئے جہاں بچوں میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا یہ سلسلہ ساڑھے 12بجے تک جاری رہا جس کے بعد نماز ظہر
ادا کی گئی۔ نماز ظہر کے فورا بعد زہرانہ ہوا اور مسجد شریف علی علیہ السلام پونچھ میں ترتیل قرآن اور قرات قران کے مقابلے ہوئے ان مقابلوں میں بھی مختلف عمرکے بچوں نے حصہ لے کر بہترین انداز میں تلاوت قران پاک پیش کر کے لوگوں کو محظوظ کیا۔بتا دیں کہ اس سلسلہ کی اختتامی تقریب آج یعنی سوموار کو ٹاؤن ہال پونچھ میں منعقد ہوگی جہاں کوز کمپٹیشن میں ضلع بھر کے طلباء حصہ لیں گے۔اس دوران طلبہ و طالبات کی جانب سے نعت و منقبت اور تباشی کے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔پروگرام میں ضلع بھر کے علمائے کرام اور مومنین کرام کی بڑی تعداد کے شریک ہونے کی اْمید کی جا رہی ہے۔