پونچھ// ہفتہ کو پونچھ ضلع میں کچا مکان اچانک گرجانے سے دو خواتین ہلاک اور ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی۔
سرکاری عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ تقریباً ڈھائی بجے منگنار گاو¿ں میں اسحاق حسین ولد محمد شریف کا ایک کچا مکان گر گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
ان میں سے ایک کی شناخت زرینہ اختر زوجہ عاشق حسین اور دوسری راحیلہ کوثر دختر لیاقت حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ عاشق حسین کی بیٹی عاصمہ کوثر (8سالہ ) زخمی ہو گئی جسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے واقعہ کی تصدیق کی۔