پونچھ/عشرت بٹ/ ضلع پونچھ کے کھنیتھر گاؤں میں جمعرات کو ایک مکان گرنے سے کم از کم 43افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں جو ذاکر حسین شاہ کے گھرمیںتعزیت کے دوران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جب ایک اہل خانہ کی وفات پرتعزیت کے لیے خواتین اور دیگر لوگ جمع ہوئے تو مکان کی چھت گر گئی جس سے43افراد کو چوٹیں آئیں۔ ایس ایچ او پونچھ رنجیت رائے نے زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات سہ پہر کو پیش آیا۔ خواتین پونچھ ہائی اسکول کے قریب کھنیتر گاؤں میں ذاکر حسین شاہ کے گھر کی ایک خاتون کی موت پر تعزیت کے لیے جمع ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا، “وقت کے ساتھ ساتھ جیسے ہی زیادہ لوگ داخل ہوئے، تو چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم تینتالیس خواتین زخمی ہوئیں”۔