حسین محتشم
پونچھ//مرکز کی جانب سے شروع کی گئی سماگر اشکھشاسکیم کے تحت پونچھ کے ڈی ایس پی شہید منجیت سنگھ میموریل ماڈل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول میں ایک اسیسمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پری نرسری سے بارہویں جماعت تک سی ڈبلو ایس این بچوں کو سہولیات فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر بیرون ریاست سے آئے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ یہ اسکیم ایک یا زیادہ معذوری والے خصوصی ضروریات کے حامل تمام بچوں کا احاطہ کرتی ہے جیسا کہ معذور افراد کے حقوق (آر پی ڈبلیو ڈی) سے متعلق ایکٹ، 2016 کے معذوری کے شیڈول میں ذکر کیا گیا ہے جو سرکاری امداد یافتہ اور مقامی بلدیاتی اداروں کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمگر شکشا کے تحت تمام بچوں اور نوجوان معذور افراد کو جامع تعلیم تک رسائی حاصل کرنے اور عام تعلیمی نظام میں ان کے اندراج، برقرار رکھنے اور کامیابی کی بہتری کے قابل بنانا ہے۔انہوں نے بتایا اسکول کی سطح پر معذور بچوں کی شناخت اور ان کی تعلیمی ضروریات کا اندازہ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ کیمپ بھی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیا گیا۔