حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پریڈ گراونڈ پونچھ میں معذور افراد نے پنشنوں کی واگزاری میں تاخیر کو لیکر میں ایک پْر امن احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اس دوران معزوروں نے مرکزی سرکار و جموں کشمیر سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار بالخصوص وزیرِ اعظم نریندر مودی نے معذور افراد کو “دیوانگ” کہہ کر انکی عزت افزائی کی تھی اور انکی فلاح کے لئے اقدامات کے وعدے کئے تھے، اسی طرح جموں کشمیر کی نیشنل کانفرنس کی قیادت والی سرکار نے اپنے منشور میں پنشن میں اضافے کا وعدہ کیا تھا تاہم اضافہ تو دور کی بات حکومت کا قیام عمل میں آنے کے بعد ان پہلے ملنے والی ایک ہزار رپیہ ماہانہ پنشن میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔انہوں نے مرکزی و جموں کشمیر سے اہیل کی کہ وہ انکی پنشن کی واگزاری میں تاخیر نہ کریں اور وقت پر واگزار کریں کیونکہ اس ایک ہزار روپے کی پنشن حاصل کرنے کے لئے انہیں ایک ہزار روپیہ بھیک مانگ کر خرچ کر بینک میں پتہ کرنے کے لئے آنا پڑتا ہے لیکن پنشن نہیں آتی۔انہوں نے کہا اگر پنشن دینی ہے تو دیں ورنہ بند کرلیں لیکن اس طرح ترسائیں نہ، نہیں تو وہ سڑکوں پر اْتر کر احتجاج کریں گے۔