پونچھ//پونچھ منڈی سڑک پر واقع کنکوٹ کے علاقے میں سنیچر وار کو ایک مال بردار ٹرک حادثے کاشکار ہو گیا۔اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ یہ مال بردار ٹرک پونچھ منڈی سڑک کے کنارے پر ٹرک میں بھرے گئے تارکول کے ڈرم اتارنے کے لئے کھڑا کیا گیا تھا کہ اس کی بریک فیل ہو گئی اور یہ سڑک سے کئی فٹ نیچے جاگر۔ مکینوں نے بتا یا کی ڈرئیور اور کنڈکٹر ٹرک سے اتر گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پیش آئے حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں، پولیس اور ڈرائیور یونین کے کارکنان وہاں پہنچے اور ٹرک (ٹرالے) کو وہاں سے نکالنے کے اقدام اٹھائے گئے۔