حسین محتشم
پونچھ//شہر خاص پونچھ کے سمارٹ انفراسٹرکچر کو بڑھانے اہم معلومات، ہدایات، یا عوامی پیغامات کو ظاہر کرنے کے لئے ایک سال قبل نصب کئے گئے سائین بورڈ خستہ حالی کا شکار ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سنجے رینا نے کہا کہ پونچھ میونسپلٹی کی جانب سے ایک سال قبل نصب کئے گئے بورڈز کی خستہ حالت متعلقہ محکمہ کی غفلت کا اعلان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سائین بورڈ نہایت اہم ہیں جو شہر میں انے والے انجان مسافروں کے لئے رہنمائی کا باعث بنتے ہیںتاہم متعلقہ محکمہ ان کی اہمیت کو نظر انداز کر کے ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان بورڈز کی تنصیب کیلئے استعمال ہونے والے فنڈز ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے آتے ہیں۔ ان کی موجودہ حالت عوامی وسائل کے استعمال میں بدانتظامی یا نااہلی کی نشاندہی کرتی ہے، عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے۔ ان بورڈز جیسے انفراسٹرکچر کے لئے وقتاً فوقتاً جانچ پڑتال اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کی ناکامی ان کے بگاڑ کا باعث بنی ہے، جس سے وہ اپنے مطلوبہ مقصد کے لئے غیر موثر ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا ان سائن بورڈز کا انچارج محکمہ بلدیات ہے جسے ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہے۔ اگر ٹھیکیداروں کو تنصیب اور دیکھ بھال کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے تھے، تو معاہدوں پر عمل نہ کرنے میں ان کی ناکامی پر بھی سوال اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والے رہائشی انفراسٹرکچر اور سمارٹ سٹی اقدامات میں نمایاں بہتری کی توقع کرتے ہیں۔انہوں نے ذلت رکھیاتی کمشنر پہنچ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں کاروائی کر کے متعلقہ محکمہ کو متوجہ کریں تاکہ انسائن بورڈز کی مرمتی کر کے انہیں اپنی حالت میں لایا جا سکے۔