پونچھ//فرنٹ لائن ملازمین کے ویکسینیشن مہم کے ضمن میں ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے جمعہ کے روز کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوایا اور طبی اہلکار سے ٹیکہ کاری مہم میں تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے جنہوں نے اتنے کم وقت میں اتنی کارگر ویکسین بنائی ہے۔ سرحدی ضلع پونچھ میںکورنا ٹیکہ کاری مہم کے کے تحت جمعہ کے روز بھی فرنٹ لائن ملازمین کے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران تقریبا 100پولیس اہلکاران اور افسران کو ٹیکے لگائے گئے۔یاد رہے کہ یہ ٹیکے راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں لگائے گئے اس کے بعد بھی بھی فرنٹ لائن ملازمین کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ٹیکہ کاری مہم کے درمیان ضلع پونچھ میں بی ایس ایف گروپ کے جوانوں اور افسروں کو بھی کورونا ویکسین کے ٹکے لگائے گئے۔ ٹیکہ کاری کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں بی ایس ایف کے کیمپوں تک پہنچی۔ میڈیکل سپریڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے پونچھ میں ٹکہ کاری مہم پوری احتیاط سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا فی الحال فرنٹ لائین ورکرس کو یہ ٹیکے لگائے جارہے ہیں آگے چل کر عام لوگوں کو بھی یہ ضروری ٹیکے لگائے جائیں گے۔